راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز، رواں سال تعداد 15 ہوگئی
تینوں مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی، تینوں مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد نے بتایا تینوں مریضوں کا ہولی فیملی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے خود ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت اور علاج معالجے کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ رواں سال اب تک راولپنڈی ضلع میں 4,506 افراد کی ڈینگی کے لئے سکریننگ کی گئی جن میں 4,165 مشتبہ کیسز کی نگرانی کی گئی جبکہ 326 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس وقت ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ضلع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے 1,400 سرویلنس ٹیموں نے 49 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھروں اور 17 لاکھ 10 ہزار مقامات کا معائنہ کیا اور 185,139 لاروا تلف کئے ۔ان کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2,543 ایف آئی آرز درج، 652 مقامات سیل اور مجموعی طور پر 25 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments