جیولرز شاپ کے مالک سے 52 لاکھ لوٹ لیے گئے

جیولرز شاپ کے مالک سے 52 لاکھ لوٹ لیے گئے

موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن ڈاکو ؤں نے 5کلو چاندی بھی چھینیکلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50لاکھ روپے کی چوری ،خاتون،مرد ملوث

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں بزنس ریکارڈر روڈ پٹیل پاڑہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکو جیولرز شاپ کے مالک سے 52 لاکھ سے زائد سے نقدی اور 5 کلو چاندی چھین کر فرار ہوگئے ۔ لٹنے والے جیولر عثمان کی حیدری مارکیٹ کے قریب مدنی مال میں کلثوم جیولر کے نام سے دکان ہے جو اپنے منیجر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر صدر بوہری بازار کے قریب سے 52 لاکھ 44 ہزار روپے نقد اور 5 کلو چاندی لیکر اپنی دکان جا رہا تھا کہ رات 10 بجے کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر نصف درجن سے زائد ڈاکو انھیں سرعام اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جمشید کوارٹر عمران آفریدی بھی موقع پر پہنچ گئے اور اس حوالے سے متاثرہ جیولرز سے واقعے کی معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے ۔علاوہ ازیں کلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے کی چوری ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چوری میں خاتون اور مرد ملوث ہیں، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں تھیں۔پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان لا کر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔ مزید برآں کلفٹن بلاک 8 میں ڈاکو بیوپاری سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ بیوپاری کا کہنا ہے کہ 7 مسلح ملزمان 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...