تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک

تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں متوفی کو خود کو تیز دھار آلے سے وار کرتا دیکھا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی 45 سالہ محمد آصف نے خود کو تیز دھار آلہ مار کر خودکشی کی، متوفی نے اپنے ہم زُلف حنید کے گھر کے باہر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل متوفی اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق ہوئی تھی، متوفی کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...