محراب پور، کنڈیارو میں حادثات وواقعات میں 3 افراد جاں بحق
محراب پور، کنڈیارو(نمائندگان)ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات نے 3 افراد کی جانیں لے لیں۔ محراب پور میں گاؤں گل شیر لاشاری میں معصوم بچی شاہداں بنت راحب علی لاشاری کھیلتے ہوئے فیض گنج شاخ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔۔۔
مقامی غوطہ خور نے نہر سے لاش نکال لی۔ ادھر کمال ڈیرو رابطہ سڑک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان درویش دلدار مری کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، زخمی درویش کو ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ کنڈیارو کے قریب گیمَن موری کے مقام سہڑا شاخ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ مقامی افراد کے مطابق لاش شاخ کے قریب پڑی تھی، جسے آوارہ کتے کاٹ رہے تھے ۔ پولیس نے لاش کو تحصیل اسپتال کنڈیارو منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments