انسداد پولیو مہم ، دو روز میں 87080 بچوں کو قطرے پلائے گئے

 انسداد پولیو مہم ، دو روز میں 87080 بچوں کو قطرے پلائے گئے

246,594گھرانوں میں سے 223,690گھرانوں کی کوریج کی گئی،رپورٹ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج، مس شدہ بچوں اور مہم کے دوران سامنے آنے والے مختلف فیلڈ ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کی مجموعی پیش رفت اور تحصیل وار کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔مہم کی روزانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پہلے روز ضلع راولپنڈی میں مائیکرو پلان کے تحت 246,594 گھرانوں میں سے 223,690 گھرانوں کی کوریج کی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی انتظامی ہاؤس ہولڈ کوریج 91 فیصد رہی۔ پہلے روز مس شدہ بچوں میں سے 33,400 بچوں کی اسی روز کوریج کی گئی، 24,092 بچے تاحال مس شدہ ریکارڈ ہوئے ۔ مس شدہ بچوں کی فوری کوریج کے لیے فیلڈ ٹیموں کی جانب سے کیچ اَپ سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ پہلے روز ان مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 87,080 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے باقی ایام میں فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو مزید بہتر بنایا جائے اور مس شدہ بچوں کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...