ایجوکیشن یونیورسٹی :انٹر ڈسپلنری ریسرچ کانفرنس کاافتتاح
کانفرنس میں 32وائس چانسلرز، بین الاقوامی محققین اور ماہرین کی شرکت
لاہور(خبر نگار) پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں دو روزہ انٹر ڈسپلنری ریسرچ کانفرنس آن ون ہیلتھ کا افتتاح کردیا۔ کانفرنس میں 32 وائس چانسلرز، 200 سے 250 شرکا، بین الاقوامی محققین اور ماہرین نے شرکت کی، جہاں انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے باہمی تعلق سے جڑے چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ تحقیقی اور علمی کاوشوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ 32جامعات کے وائس چانسلرز کی شرکت نے اعلیٰ تعلیم کی قیادت کے ایک اہم اجتماع کی حیثیت دیدی۔کانفرنس کے افتتاح کے بعد پاکستان ون ہیلتھ یونیورسٹیز نیٹ ورک کا اجلاس منعقد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments