پولیس کو بازیاب کرائے گئے 15مزدوررہا کرنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو عدالتی حکم پر زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے پندرہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس صادق محمود خرم نے امینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔۔۔
دورانِ سماعت پولیس نے عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کی قید سے پندرہ مزدوروںکو بازیاب کروا کر عدالت پیش کیا۔ صدر بانڈڈ لیبر یونین ممتاز ظہور نے عدالت کو بتایا کہ ڈنگہ کے علاقے میں زمیندار گل شیر نے درخواست گزار کے رشتے داروں کو قید کر رکھا تھا، زمیندار شاہد اور عامر پر بھی خواتین اور مرد مزدوروں کو مبینہ طور پر قید رکھنے کا الزام ہے ۔ مزدوروں سے دو سال سے کام لیا جا رہا ہے لیکن مزدوری ادا نہیں کی گئی، تشدد بھی کیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments