وفاق اور صوبوں پر مقامی حکومتیں کمزور کرنے کا الزام

وفاق اور صوبوں پر مقامی حکومتیں کمزور کرنے کا الزام

7دہائیوں میں بااختیار مقامی حکومت کا نظام نہ بن سکا،ٹاسک فورس رپورٹ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وفاق اور صوبوں پر مقامی حکومتوں کو کمزور کرنے کا الزام ،ٹاسک فورس برائے لوکل گورننس کی رپورٹ میں انکشاف ،ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی، اربن سروس ڈیلیوری کمپنیوں کو اختیارات منتقل کرنے پر تنقید کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں سیکرٹ بیلٹ کی بجائے ہاتھ اٹھا کر ووٹ، میئر کا خاتمہ کیا گیا ۔50 سے زائد پروونشل سروسز کو کمپنیوں اور اتھارٹیز کو دے دیا گیا، 18ویں ترمیم کے باوجود 7 دہائیوں میں بااختیار مقامی حکومت کا نظام نہیں بن سکا۔ 2005 میں صوبوں کا کل خرچے میں شیئر 10فیصدرتھا، اب 5فیصد سے کم رہ گیا۔ 2026-27 میں صوبوں کو 9.9ٹریلین میں سے صرف 1.8ٹریلین کابجٹ ملے گا یعنی 20فیصد سے کم کر دیا گیا ،لوکل گورنمنٹس بے اختیار ہو گئیں ۔آرٹیکل 140-Aپر عمل، مالی اختیارات کی گارنٹی، بیوروکریسی نظام کا خاتمہ نہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...