فوزیہ قتل کیس ہائی پروفائل قرار،میرٹ پرتفتیش کاحکم

فوزیہ قتل کیس ہائی پروفائل قرار،میرٹ پرتفتیش کاحکم

چالان جلدجمع کرایا جائے تاکہ مؤثر پیروی کو یقینی بنایا جا سکے :پراسیکیوٹر جنرل

لاہور(کورٹ رپورٹر)فوزیہ بی بی قتل کیس ہائی پروفائل قرار،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے تفتیشی افسر کو میرٹ اور جدید سائنسی و فرانزک اصولوں کے مطابق تفتیش کرنیکا حکم دیدیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پہلو کو نظرانداز نہ کیا جائے ،مقدمہ میں دستیاب تمام فرانزک، میڈیکل اور دیگر سائنسی شواہد فوری طور پر اکٹھے اور محفوظ کیے جائیں، جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد سمیت تمام متعلقہ مواد کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے ، تفتیش کو بلاوجہ طول نہ دیا جائے اور چالان میرٹ پر مرتب کر کے جلد عدالت جمع کروایا جائے تاکہ مقدمہ کی مؤثر قانونی پیروی کو یقینی بنایا جا سکے ۔عرفان صادق نے کہا کہ خاتون کو مبینہ قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینا انتہائی سنگین جرم ہے ، ایسے ملزم معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں انجام تک پہنچانے کے لیے پنجاب پراسیکیوشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، مقدمہ کی تفتیش میں تمام پہلوؤں، بالخصوص واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کے مبینہ اقدام، جائے وقوعہ کے شواہد، فرانزک رپورٹس، میڈیکل شواہد اور گواہان کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...