7ماہ :پولیس کیخلاف 84ہزار سے زائد شکایات موصول

7ماہ :پولیس کیخلاف 84ہزار سے زائد شکایات موصول

کیسزکے عدم اندراج ،ناقص تفتیش، کرپشن،پولیس سروسز بارے شکایات

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات میں اضافہ ،اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ساڑھے 84ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں مقدمات کے عدم اندراج، ناقص تفتیش، کرپشن اور پولیس سروسز سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 39 ہزار شکایات مقدمات کے عدم اندراج سے متعلق درج ہوئیں، 37 ہزار 500 نمٹادی گئیں۔ناقص تفتیش بارے 19ہزار 300شکایات درج ہوئیں، 17 ہزار 600 کو نمٹایا گیا۔ ناقص تفتیش سے متعلق شکایات میں ریکوری نہ ہونا، غلط تفتیش اور تفتیش تبدیلی سمیت دیگر معاملات شامل تھے ۔پولیس کی کرپشن اور رشوت وصولی بارے 14 ہزار 700 شکایات درج ہوئیں، 13 ہزار 500 کا ازالہ کیا گیا۔پولیس سروسز بارے 6 ہزار 400 شکایات موصول ہوئیں جبکہ پولیس ملازمین اور افسروں کے خلاف 704 شکایات درج کرائی گئیں۔ آئی جی کمپلینٹ سیل میں موصول مجموعی درخواستوں میں سے 94 فیصد نمٹائی جا چکی ہیں جبکہ 6فیصد زیر التوا ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شکایات کے بروقت ازالے اور محکمانہ احتساب کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...