نیلا گنبد پارکنگ پلازا کی تعمیر اہم مرحلے میں داخل

 نیلا گنبد پارکنگ پلازا کی تعمیر اہم مرحلے میں داخل

فنشنگ کا کام شروع ،پارکنگ پلازا آئندہ اکتوبر یا نومبر تک مکمل ہونے کا امکان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )شہرکے مصروف تجارتی مرکز انارکلی میں نیلا گنبد کے مقام پر زیرِ زمین پارکنگ پلازا کی تعمیر اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ۔منصوبے کی تینوں بیسمنٹس کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا ،ٹاپ سلیب بھی سو فیصد مکمل ہو چکی ہے ۔تعمیراتی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد اب منصوبے میں مکینیکل اور الیکٹریکل ورکس کے ساتھ فنشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جسکے بعد منصوبے کو مکمل شکل دینے کا مرحلہ تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔نیلا گنبد پارکنگ پلازا منصوبے کا آغاز اگست دو ہزار پچیس میں کیا گیا تھا، مجموعی لاگت کا تخمینہ دو ارب چار سو اکاون ملین روپے لگایا گیا ۔منصوبے کی تکمیل کے لیے ابتدائی طور پر دس جون دو ہزار چھبیس کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تاہم مقررہ مدت میں کام مکمل نہ ہونے کے بعد تیس جون کی نئی ڈیڈ لائن دی گئی،وہ بھی گزر گئی مگرمنصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ تکمیل میں تاخیر کی بڑی وجوہات میں فنڈز کی عدم دستیابی بھی شامل رہی۔اب پارکنگ پلازا کوآئندہ اکتوبر یا نومبر تک مکمل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...