الخدمت فاؤنڈیشن ٹرسٹ: 60مستحق لڑکیوں کی شادی
دلہنوں کو گفٹ باکس، سلامی ،ضروری سامان فراہم، کھانے کا بھی اہتمام
لاہور (سیاسی نمائندہ)الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ٹرسٹ نے 60مستحق لڑکیوں کی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا، دلہنوں کو شادی گفٹ باکس، سلامی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ، انکے اہلخانہ کو کھانابھی کھلایا گیا۔تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، نائب صدر صائمہ شبیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین سمیعہ راحیل قاضی ، ثمینہ سعید، الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کی نائب صدر صبا ثاقب ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین پر مشتمل پینل نے شادی بیاہ میں غیر ضروری رسومات اور نمود و نمائش کی بجائے سادگی اور آسان نکاح کو فروغ دینے پر زور دیا۔ڈاکٹرحمیرا طارق نے کہا الخدمت غریب خاندانوں کا مالی بوجھ کم کرنے اور بچیوں کی باعزت رخصتی میں بھرپور معاونت کررہی ہے ۔صائمہ شبیر نے کہا پانچ سال کے دوران 16ہزار 700شادی گفٹ باکس تقسیم کیے جاچکے ہیں جن پرالخدمت ایک ارب دو کروڑ خرچ کرچکی ہے ۔صبا ثاقب نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ ایسے فلاحی پروگراموں میں اپنا کردار بڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک پہنچا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments