آئی جی نے پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے مسائل سنے
متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر فوری کارروائی ، ریلیف فراہم کرنیکاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات پرمسائل سنے ۔ متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازمین اور انکے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم اے ایس آئی اشرف کی بیٹی کی بھرتی بارے درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو معاملہ زیرِ غور لانے کا حکم دیا۔ لیڈی کانسٹیبل شائستہ سرفراز کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر آئی جی نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو جبکہ ڈی ایس پی عبدالغفار کی اٹیچمنٹ درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ ایک اے ایس آئی اور تین ہیڈ کانسٹیبلز کی پی کیڈر سکیم کے تحت بھرتی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو معاملہ زیرِ غور لانے کاحکم دیا۔شہید اے ایس آئی شیش احمد کی اہلیہ کی پلاٹ فراہمی بارے درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سمیت دیگر امور پر بھی ملازمین کی درخواستیں سنیں اور مسائل حل کے لیے متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments