شہر کے داخلی و اہم مقامات کو نیا روپ دینے کا فیصلہ

شہر کے داخلی و اہم مقامات کو نیا روپ دینے کا فیصلہ

بادامی باغ ودیگرمقامات پر فوارے نصب کرنے ،تجارتی سرگرمیوں کی تجاویز

لاہور(شیخ زین العابدین )شہر کے داخلی و اہم مقامات کو نیا روپ دینے کا فیصلہ،بادامی باغ راؤنڈ اباؤٹ کا نام تبدیل کرکے آزادی سکوائررکھنے اوریہاں مونومنٹ کی بجائے چین سے درآمد خوبصورت فوارہ نصب کرنے کی تجویز ، گرین بیلٹس، سٹنگ ایریاز اور لینڈ سکیپنگ بھی کی جائیگی ۔ایل ڈی اے نے منصوبے کا تھری ڈی ڈیزائن تیار کرلیا، اپ گریڈیشن پر عملی کام چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ پلان میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ راؤنڈ اباؤٹ پر دکانیں تعمیر کرکے کرائے پر دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ایل ڈی اے کی جانب سے شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی بیوٹیفکیشن کیلئے فوارے نصب کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں، جسکا مقصد لاہور کے اہم داخلی اور مرکزی مقامات کو جدید لینڈ سکیپنگ اور شہری جمالیات کے ذریعے نیا روپ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...