گیارہویں جماعت کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا آغاز
لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے تعلیمی سال 2026-28 کے لیے ایچ ایس ایس سی پارٹ ون کے ریگولر طلبہ کی رجسٹریشن اور داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق طلبہ 21اگست سے 5اکتوبر 2026 تک بغیر کسی لیٹ فیس کے داخلے بھجوا سکیں گے ، جبکہ 5 اکتوبر داخلوں کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے مطابق 6 اکتوبر سے 20اکتوبر تک گیارہویں جماعت کے داخلے لیٹ فیس کے ساتھ بھجوائے جاسکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments