بڑھتی ٹریفک کے سدباب کیلئے منصوبوں کی سٹڈی نامکمل

 بڑھتی ٹریفک کے سدباب کیلئے منصوبوں کی سٹڈی نامکمل

تمام سڑکوں کی جامع سٹڈی کیلئے تھرڈ پارٹی کو ہائر کیا جائے گا:ٹیپا انتظامیہ

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی سڑکوں پر بڑھتا ٹریفک دباؤ، ایک طرف نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز اور سڑکوں کی توسیع کے منصوبے جاری، دوسری طرف شہر کی بنیادی ٹریفک سٹڈی ہی مکمل نہ ہو سکی۔ایل ڈی اے اور ٹیپا کو پورے لاہور کی جامع ٹریفک اور ٹوپوگرافک سٹڈی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت شہر کے 140 اہم انٹرسیکشنز پر ٹریفک کاؤنٹ بھی کیا جانا تھا۔ٹریفک انٹرسیکشن سٹڈی کے ساتھ ٹوپوگرافک سروے بھی مطلوب تھا، جس کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی، مگر مختص فنڈز کے باوجود دونوں بنیادی کام مکمل نہ ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق ماضی قریب میں جامع ٹریفک سٹڈی کے لیے 15 کروڑ روپے تک مختص کیے گئے ، تاہم کئی برس گزرنے کے باوجود مطلوبہ ڈیٹا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہو سکا۔دوسری جانب لاہور میں 80 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تعمیر ہیں، جن میں سڑکوں کی توسیع، فلائی اوورز اور انڈر پاسز سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔ٹیپا انتظامیہ کے مطابق شہر کی بیشتر شاہراہوں کی توسیع کے حوالے سے سٹڈی کی جا رہی ہے ، جبکہ مستقبل میں لاہور کی تمام سڑکوں کی جامع سٹڈی کے لیے تھرڈ پارٹی کو ہائر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...