سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل 100 فیصد انسپیکشنکا حکم

سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل 100 فیصد انسپیکشنکا حکم

سکولوں میں فرنیچر کی دستیابی اور اس کی حالت بھی چیک کی جائے گی

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کی دوبارہ اوپننگ سے قبل 100 فیصد انسپیکشن کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 24 اگست کو سکول کھلنے سے قبل صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کا لازمی معائنہ کیا جائے گا، جس کے لیے تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کا لازمی جسمانی معائنہ کریں گے ۔ انسپیکشن کے دوران سکولوں کی صفائی ستھرائی، کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز اور دیگر جگہوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکولوں میں فرنیچر کی دستیابی اور اس کی حالت بھی چیک کی جائے گی۔سکولوں میں بجلی کے انتظامات بھی انسپیکشن کا حصہ ہوں گے ۔ پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور بجلی کی وائرنگ کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں صاف پینے کے پانی اور فعال واش رومز کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ، جبکہ جہاں سہولیات میں کمی یا خرابی موجود ہو وہاں فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...