3لاکھ کی ڈکیتی کی جھوٹی کال، کالر گرفتار
لاپور(کرائم رپورٹر)ہیر کے علاقے میں 3 لاکھ کی ڈکیتی کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ،پولیس نے کالر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق 15 کی کال پر پولیس کو رابری کی اطلاع ملی جس پر تھانہ ہیر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کالر تنویر الحسن سے تفتیش کی تو وہ پولیس کو زیادہ دیر تک چکمہ نہ دے سکا جس پر پولیس نے تنویر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 لاکھ خورد برد کرنے کے لیے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments