مصطفی آباد:ڈالے کی ٹکرسے 50 سالہ خاتون جاں بحق

 مصطفی آباد:ڈالے کی ٹکرسے 50 سالہ خاتون جاں بحق

تالاب سرائے کی رہائشی جنت بی بی سڑک عبور کررہی تھی ، لاش لواحقین کے حوالے

مصطفی آباد (نامہ نگار)قصور کے علاقے مصطفی آباد میں تیزرفتار ڈالے نے سڑک عبور کر تی 50 سالہ خاتون کو ٹکر مار کر موت کی نیند سلادیا۔ تالاب سرائے کی رہائشی جنت بی بی چارہ منڈی روہی نالہ کے قریب سڑک عبور کررہی تھی قصور سے آنے والے دودھ بردار ڈالے کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئی، جسے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملہ نے فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا ،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ،پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...