سافٹ ویئر بریچ، لوڈ پروفائل بریک کے ذریعے بجلی چوری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ایم اینڈ ٹی ایسٹ کا بجلی چوری کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے مؤثر ایکشن ایم اینڈ ٹی ایسٹ کی ٹیموں نے بجلی چوری کے 201 کیسز پکڑ لیے ۔۔۔
منیجر ایم اینڈ ٹی ایسٹ اصغر سکھیرا کی نگرانی میں کارروائیاں کی گئیں ،سافٹ ویئر بریچ کے 182 اور لوڈ پروفائل بریک کے 19 کیسز سامنے آئے ، قصور، ساؤتھ، ایسٹ اور اوکاڑہ سرکلز میں بجلی چوری کے کیسز کا سراغ لگایا گیا، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایم اینڈ ٹی ٹیموں نے میٹرنگ ڈیٹا اور لوڈ پروفائلز کی تکنیکی جانچ کی،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی چوری اور میٹرنگ سسٹم میں غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کی گئی ۔
۔۔۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments