تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کیخلا ف کریک ڈاؤن شروع
لاہور(خبر نگار )پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور مدارس کے گردونواح میں منشیات اور نشہ آور مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔۔۔۔
اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں اور مدارس کے نزدیک مارکیٹس اور عوامی مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مشکوک افراد اور مصنوعات کی نگرانی کی جا رہی ہے ، ایسی مصنوعات قبضے میں لی جا رہی ہیں جن کی تعلیمی اداروں کے نزدیک فروخت پر پابندی عائد کی گئی ،پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے ایسی تمام دکانوں کو سیل کر نے کے احکامات بھی جاری کر دیے کیے گئے جہاں انسداد منشیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا اور سکولوں و مدارس کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments