اثاثہ مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس اسمبلی3اجلاسوں میں پیش نہ ہو سکا
کل کے اجلاس میں حکومتی قانون سازی کیلئے ایجنڈے میں شامل کیے جانے کا امکان
لاہور(حمزہ خورشید سے )پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اور ماتحت اداروں کے اثاثوں کو یکجا کرکے ان کے بہتر استعمال، فروخت، لیز، ترقیاتی منصوبوں اور نجی شراکت داری کے لیے قائم کی جانے والی اثاثہ مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2026 پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تین نشستیں گزرنے کے باوجود ایوان میں پیش نہ ہو سکا، منگل کو ہونے والے اجلاس میں بھی کورم کی نشاندہی کے باعث متعدد حکومتی بلوں کے ساتھ اثاثہ مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2026 پیش نہیں کیا جا سکا، اب جمعرات کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسے حکومتی قانون سازی کے لیے ایجنڈے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔اثاثہ مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2026 گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نافذ ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments