3جامعات ایک سال بعد بھی ماڈل یونیورسٹیز نہ بن سکیں
انجینئرنگ یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی شامل
لاہور(خبر نگار)لاہور کی تین جامعات کو ماڈل یونیورسٹیز بنانے کا منصوبہ ایک سال گزرنے کے باوجود عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جامعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے لاہور کی تین جامعات کو ماڈل یونیورسٹیز قرار دیا گیا تھا۔ منصوبے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو شامل کیا گیا۔منصوبے کے تحت تینوں جامعات میں جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز قائم کی جانی تھیں۔ تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیکلٹی کی کمی بھی پوری کی جانی تھی۔اس مقصد کے لیے جامعات کو خصوصی فنڈز فراہم کیے جانے تھے ، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود مطلوبہ فنڈز جاری نہیں ہوسکے ۔فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ماڈل یونیورسٹیز کا منصوبہ کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکا۔ جامعات میں جدید لیبارٹریز کے قیام اور فیکلٹی کی کمی دور کرنے کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جامعات کو ماڈل یونیورسٹیز بنانا ہے تو صرف اعلان کافی نہیں، اس کے لیے بروقت فنڈز اور واضح ٹائم لائن ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments