18لاکھ چیک باؤنس کے ملزم کی بعد از گرفتار ی ضمانت منظور

18لاکھ چیک باؤنس کے ملزم کی بعد از گرفتار ی ضمانت منظور

محض خدشے کی بنیاد پر ضمانت مسترد نہیں کی جاسکتی:عدالت کے ریمارکس

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 18 لاکھ روپے کے مبینہ باؤنس چیک کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس امجد پرویز نے قرار دیا ہے کہ محض رقم کی زیادہ مقدار یا دیگر مقدمات میں نامزدگی ضمانت مسترد کرنے کے لیے کافی نہیں۔ عدالت نے اہم قانونی اصول بھی واضح کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد پرویز نے ملزم آسٹن صابر کی درخواست ضمانت پر چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ملزم کے خلاف 18 لاکھ روپے کے مبینہ باؤنس چیک کا مقدمہ درج تھا، جس میں اس نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ جسٹس امجد پرویز نے فیصلے میں لکھا کہ صرف اس بنیاد پر ضمانت مسترد نہیں کی جاسکتی کہ ملزم کسی بڑی رقم کے مقدمے میں نامزد ہے یا اس کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔عدالت کے مطابق دیگر مقدمات میں نامزدگی ضمانت روکنے کے لیے کافی نہیں، سابقہ سزا ہو تو اسے باقاعدہ عدالتی فیصلے کے ذریعے ثابت کرنا ضروری ہے ۔فیصلے میں جسٹس محمد امجد پرویز نے قرار دیا کہ اگر ملزم کے فرار کا خدشہ ہو تو مناسب شرائط اور بھاری مچلکوں کے ذریعے اس کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جاسکتی ہے ، محض خدشے کی بنیاد پر ضمانت مسترد نہیں کی جاسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...