پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کااعلان
سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں کے حتمی نتیجے میں 6 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ریونیو، بورڈ آف ریونیو پنجاب اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ محکمہ ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی، بورڈ آف ریونیو پنجاب میں سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں کے حتمی نتیجے میں 6 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ 12 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔بورڈ آف ریونیو پنجاب، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر میانوالی کی ایک اسامی کے حتمی نتیجے میں ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر حکومت پنجاب کو تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے ۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ کی 10 اسامیوں کے حتمی نتیجے میں 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر حکومت پنجاب کو تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments