باٹا پور :فارم میں بھینسیں چرانے پر 55سالہ شخص قتل
لاہور (کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں فارم میں بھینسیں چرانے پر 55سالہ شخص کومبینہ طور پر ڈنڈوں اور سوٹوں کے وارکر کے قتل کر دیا گیا۔۔۔
پولیس نے 3مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں 55سالہ منیر بھینسیں چرا رہا تھا کہ اس دوران فارم ہاؤس میں علی گجر، محمد عثمان، بلال نے اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں منیر موقع پر دم توڑ گیا ۔اطلاع پر متعلقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزموں عباس علی عرف علی گجر،محمد عثمان اور بلال کو گرفتار کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی ۔اور ملزموں کے خلاف مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments