دوخواتین کی تھانہ میں ہلاکت نشہ آور ادویات سے ہوئی:آئی جی
معاملہ فرانزک رپورٹ میں کلیئر، تھانیدار کی لڑکی سے زیادتی بھی ثابت نہیں ہوئی
لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ تھانہ ٹائون شپ میں دوخواتین کی ہلاکت سمیت ذہنی معذورلڑکی سے زیادتی مقدمات کی تفتیش مکمل،راولپنڈی میں حنا جاوید کے قتل پر دو افراد گرفتار، تفتیش میرٹ پر جاری ہے ۔ آئی جی نے سی سی پی او بلال صدیق اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضاکے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ آمنہ اور انمول کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں ڈیزی پام اور ڈیکسا سمیت 9 مختلف نشہ آور ادویات کا بے دریغ استعمال کرتی تھیں۔دونوں کی ہلاکت دل کی دھڑکن اور سانس رُک جانے سے ہوئی۔تھانہ غازی آباد میں تھانیدار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ڈی این اے رپورٹ بھی آ چکی ہے ، زیادتی ثابت نہیں ہوئی تاہم دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔راولپنڈی میں حنا جاوید کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments