پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال ملنا مشکل :حمزہ شہباز

 پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال ملنا مشکل :حمزہ شہباز

چینی قونصل جنرل کی سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقات ،تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو دفاعی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

لاہور (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل سن یان نے ملاقات کی،اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی تعلقات اور جاری اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے ، پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...