سرکاری سکولوں کے طلبہ کی انرولمنٹ ڈیٹا کی تصدیق کافیصلہ
لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کے انرولمنٹ ڈیٹا کی 100 فیصد تصدیق کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں کو طلبہ کا درست اور تازہ ترین انرولمنٹ ڈیٹا خصوصی آن لائن پورٹل پر اپ ڈیٹ اور تصدیق کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔محکمہ سکول سکول سربراہان کلاس پریپ تا ہشتم کے طلبہ کا نام وار انرولمنٹ ڈیٹا تصدیق کریں گے ، جبکہ کلاس نہم کے طلبہ کا بھی نام وار ڈیٹا پورٹل پر اپ ڈیٹ اور تصدیق کیا جائے گا۔ نویں جماعت کے طلبہ کے سائنس، آرٹس اور میٹرک ٹیک گروپ کی تفصیلات بھی لازمی درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments