مانگا منڈی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مانگا منڈی :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ہٹھار جانیوالی سڑک پر حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار دوسر ا شخص محفوظ ، ڈرائیورفرار

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق مانگا پنڈ سے ہتھاڑ جانے والی سڑک پر پولٹری فارم کے قریب موٹر سائیکل ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فیضان شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دوسرا شخص محفوظ رہا، کوئی چوٹ نہیں آئی ،اس دوران ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...