ناکہ سگیاں ،پولیس کا مشکوک شخص سے رشوت لینے سے انکار ، گرفتار

ناکہ سگیاں ،پولیس کا مشکوک شخص  سے رشوت لینے سے انکار ، گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ سگیاں پر چیکنگ کے دوران مشکوک شخص یاسر رشید نے پولیس جوانوں کو رشوت کی پیشکش کی۔۔۔

 تاہم اہلکاروں نے رشوت لینے سے انکار کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ منتقل کر دیا۔ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو رشوت کی پیشکش کرنا بھی خلافِ قانون عمل ہے ، جس پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ایس پی موبائلز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رشوت ستانی جیسے غیرقانونی عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...