ایل ڈی اے میں انفورسمنٹ،معائنہ کیلئے نئے ایس او پیز نافذ

ایل ڈی اے میں انفورسمنٹ،معائنہ کیلئے نئے ایس او پیز نافذ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں انفورسمنٹ اور معائنہ کے طریقہ کار کو مزید منظم کرنے کیلئے نئے ایس او پیز نافذ،ڈائریکٹر ایڈمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے نظام کے تحت غیر قانونی تعمیرات، لینڈ یوز قوانین کی خلاف ورزی اور۔۔۔

واجبات کی عدم ادائیگی پرجاری نوٹسز سے سیلنگ اور مسماری تک تمام کارروائی ڈیجیٹل فائل پروسیسنگ سسٹم پر ریکارڈ اور مانیٹر کی جائیگی۔ہر نوٹس کو کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا، جیو ٹیگڈ تصاویر اور متعلقہ ریکارڈ بھی آن لائن محفوظ ہوگا ۔ ناجائزکمرشل استعمال پرکارروائی سے قبل15روز جبکہ ناجائز تعمیرات پر5روز کا موقع دیاجائیگا۔ املاک کو جرمانہ ادائیگی، قانونی منظوری یا بحالی کے مقررہ تقاضے پورے ہونے پرہی ڈی سیل کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...