وزیر اقلیتی امور سے نیدرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

 وزیر اقلیتی امور سے نیدرلینڈ  کے سفیر کی ملاقات

لاہور( خبرنگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، مذہبی آزادی، استعدادِ کار میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نیدرلینڈز سفارتخانے کے فسٹ سیکرٹری پولیٹیکل افیئرز جورن وان ڈین ہیوویل اور سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مائنارٹیز افیئرز ڈاکٹر عثمان علی خان بھی شریک تھے ۔صوبائی وزیر نے نیدرلینڈز کے سفیر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود، سماجی و معاشی ترقی اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...