شفافیت کیلئے ڈ ڈوچہ ڈیم منصوبے پر پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل

شفافیت کیلئے ڈ ڈوچہ ڈیم منصوبے پر پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل

کمیٹی منصوبے کیلئے اہلیت کے معیار اور بڈنگ ڈاکیومنٹس کی منظوری دے گی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )معیاری تعمیرات کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈ ڈوچہ ڈیم منصوبے پر پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ڈڈوچہ ڈیم سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سکیم کے ٹینڈرز اور بڈنگ پراسس کی قوانین کے مطابق نگرانی کرے گی۔36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے راولپنڈی کے شہریوں کو روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔منصوبے کی پروکیورمنٹ کے تمام مراحل کو شفاف اور مقررہ قوانین کے مطابق مکمل کرنے کے لیے کمیٹی کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔کمیٹی منصوبے کے لیے اہلیت کے معیار اور بڈنگ ڈاکومنٹس کی منظوری دے گی، جبکہ موصول ہونے والے ٹینڈرز اور تجاویز کا پیپرا رولز کے مطابق جائزہ بھی لیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈرز کی جانچ پڑتال مقررہ قوانین کے تحت کی جائے گی، جبکہ منصوبے کے تکنیکی اور مالیاتی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔پروکیورمنٹ کمیٹی کی سربراہی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو کریں گے ۔سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ایچ ای ڈی راولپنڈی سرکل کمیٹی کے رکن ہوں گے ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پنجاب واسا کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...