ایک دن میں 1لاکھ 26 ہزار لائف سیورز تیار، پنجاب کااعزاز
شہریوں کو سی پی آر اور بلیڈنگ کنٹرول کی تربیت دی گئی،ضلع لیہ پہلے نمبر پر رہا
لاہور(آئی این پی )ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب بھر میں پاک لائف سیور پروگرام کے تحت شہریوں کو زندگی بچانے کی عملی تربیت دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہی روز 1 لاکھ 26 ہزار 284 شہریوں نے تربیت حاصل کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا عملی تربیت حاصل کرنا پنجاب کانیا عالمی اعزاز ہے۔ انہوں نے تاریخی مہم میں تعاون پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو سی پی آر اور بلیڈنگ کنٹرول کی تربیت فراہم کی گئی، ضلع لیہ 10 ہزار 183 شہریوں کو تربیت دے کر پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ملتان 6 ہزار 244 شہریوں کے ساتھ دوسرے اور خانیوال 6 ہزار 11 شہریوں کی تربیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ڈاکٹررضوان نصیر نے تمام ضلعی ریسکیو افسروں اور لائف سیور انسٹرکٹرز کو کامیاب مہم پر مبارکباد دیتے کہا شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کی بنیادی تربیت دینا معاشرے کیلئے انتہائی اہم اقدام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments