41سرکاری سکولوں میں میٹرک امتحان میں کامیابی کاتناسب 20فیصد سے بھی کم

41سرکاری سکولوں میں میٹرک امتحان  میں کامیابی کاتناسب 20فیصد سے بھی کم

لاہور(خبر نگار)ضلع لاہور کے 41 سرکاری سکولوں کا رزلٹ 20 فیصد سے بھی کم رہا۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب بعض سکولوں میں کامیابی کا تناسب دس فیصد سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

۔گورنمنٹ ہائی سکول بھمّاں، جھگیاں وسن پورہ لاہور اور گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز لاہور کینٹ کا رزلٹ صفر فیصد رہا۔یعنی دونوں سکولوں سے امتحان دینے والے طلبہ میں سے ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہو سکا۔گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز پاجیاں راوی روڈ کا رزلٹ صرف 4.17 فیصد رہا، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول واہگہ لاہور میں کامیابی کا تناسب 4.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پکاکوارٹرز مغلپورہ کا رزلٹ 6.67 فیصد جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ہڈیارہ کا نتیجہ 8.20 فیصد رہا۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پی اے ایف اقبال کیمپ لاہور اور گورنمنٹ ہائی سکول شامکے بھٹیاں کا رزلٹ 8.33 فیصد رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...