بارہ دری کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیارکرنے کی ہدایت

بارہ دری کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیارکرنے کی ہدایت

شہریوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی:ایم ڈی ہارٹیکلچر

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے باغِ جناح کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں، لانز اور شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جلیل احمد نے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہارٹیکلچر ورک سمیت پارک کے مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی نے گلستانِ فاطمہ سمیت پارک کے مختلف لانز کا معائنہ کیا جبکہ بارہ دری، لان ٹینس کلب، کاسمو کلب اور لیڈیز کلب کا بھی دورہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ بارہ دری کی اپ گریڈیشن کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ اس تاریخی مقام کو مزید خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ لان ٹینس کلب میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور شہریوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔احمد عثمان جاوید نے پارک میں بچوں کے جھولوں کو دوبارہ پینٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک کے لانز میں نئے پودوں اور رنگا رنگ پھولوں کا اضافہ کیا جائے تاکہ باغِ جناح کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...