رحمان پورہ سب ڈویژن کے شاہد رضا بہترین ایس ڈی او قرار
لاہور(سٹاف رپورٹر ) بیسٹ ایس ڈی اوکا ایوارڈ رحمان پورہ سب ڈویژن کے میاں محمد شاہد رضا کو لیسکو کے ۔۔۔
سی ای اوکی جانب سے عطا کیا گیا۔اس موقع پر نجم الحسن اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ففتھ سرکل کی 26 سب ڈویژن میں ایک نسبتاً چھوٹی سب ڈویژن ہے جس کی سیل ریسیپٹ ڈویژن کی سطح پر تقریباً 6 فیصد ہے ، اس محدود حجم کے باوجود بہترین نتائج حاصل کرنا اور لاس پروگرس کو 20 فیصد تک لانا نہایت بڑی کامیابی ہے ۔ رحمان پورہ سب ڈویژن کے تمام سٹاف کی جانب سے میاں شاہد رضاکو اس عظیم اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments