میاں بیوی کاقتل ، وکلا حتمی دلائل کیلئے طلب

میاں بیوی کاقتل ، وکلا  حتمی دلائل کیلئے طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں قصور میں میاں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم شہباز اور ۔۔

 طیب علی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔جسٹس خالد بن عزیز نے ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ،ملزمان کے خلاف تھانہ قصور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزمان پر میاں بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے ، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کیں، ملزمان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن قصور ضیا الحق عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...