علم الدین پارک گجرپورہ میں شہری سیروتفریح کی سہولیات سے محروم

علم الدین پارک گجرپورہ میں شہری  سیروتفریح کی سہولیات سے محروم

لاہور(سٹا ف رپورٹر)علم الدین پارک گجرپورہ چائنہ سکیم پی ایچ اے کی مبینہ ٖغفلت کاشکار، شہری سیروتفریح کی سہولیات سے محروم ۔۔

،پابندی کے باوجود نوجوانوں کے پارک میں کرکٹ کھیلنے سے آئے روز لڑائی جھگڑے ہونے لگے ۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ عملہ کی طرف سے دیکھ بھال نہ ہونے سے پارک اُجڑ چکا ہے ، گھاس،پودے ختم ،علاقے میں گرین بیلٹ بھی تباہ ہوچکی ہے ۔گندگی کے باعث مچھروں کی بھرمار سے علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے ڈی جی پی ایچ اے سے پارک میں سہولیات بحال کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...