جنسی جرائم ودیگر مقدمات میں مطلوب 13 ملزم گرفتار
گلبرگ پولیس نے بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر ملزم کوپکڑ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث اور مختلف مقدمات میں مطلوب 13 ملزمان کو لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، جبکہ نوانکوٹ پولیس نے بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں ملزم حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ساندہ اور مصطفی ٹاؤن پولیس نے بچوں سے زیادتی کی کوشش کے مقدمات میں مطلوب ملزمان احمد اور عرفان کو گرفتار کیا۔ ڈیفنس سی پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم عبدالودود جبکہ نوانکوٹ پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم حسن کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات میں بھی 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شیراکوٹ، نولکھا، فیکٹری ایریا، کوٹ لکھپت، نوانکوٹ اور مانگا منڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments