قائداعظم ؒکے سیاسی افکار،قیادت اور ورثہ پرسیمینار کاانعقاد

قائداعظم ؒکے سیاسی افکار،قیادت اور ورثہ پرسیمینار کاانعقاد

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام ‘قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سیاسی افکار، قیادت اور۔۔

 ورثہ’ کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پرایف سی کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ تاریخ کے پروفیسراورڈین سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرسکندرحیات،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈہیومینٹیزپروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین،ڈائریکٹرپاکستان سٹڈی سینٹرپروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی سمیت پاکستان سٹڈی سینٹر، سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز، شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز، شعبہ سیاسیات اور شعبہ آرکیالوجی کے اساتذہ اورریسرچ سکالرزنے شرکت کی۔ اپنے کلیدی لیکچرمیں پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سیاسی افکار،آئینی تصورات، قیادت اور ان کے دیرپا سیاسی ورثے پر روشنی ڈالتے ہوئے قائداعظم کی سیاسی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کے ویژن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قائداعظم کے افکار کو برصغیر کی نوآبادیاتی ہندوستان کی وسیع تر تاریخی اور سیاسی صورتحال اور قیامِ پاکستان کے تناظر میں بیان کیا۔پروفیسر حیات نے قائداعظم کے سیاسی کیریئر کو مختلف ادوار میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ جناح نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کانگریس کے ساتھ ایک ہندوستانی قوم پرست کی حیثیت سے کیا، بعد ازاں 1913ء میں انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی،جو اس وقت ہندوستان کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...