مختلف محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری ، حتمی نتائج کا اعلان
چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی اسامی کیلئے 5 امیدوار کامیاب
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ پنجاب سمیت مختلف محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں اور اداروں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر، شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں کے لیے 75 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹیپا، ایل ڈی اے ، محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ خزانہ پنجاب، پنجاب ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس سروس میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی 60 اسامیوں کے لیے 301 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب سروس ٹربیونل، ایس اینڈ جی اے ڈی میں سٹینوگرافر کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments