رواں سال منشیات فروشی کے 5486ملزم گرفتار

رواں سال منشیات فروشی  کے 5486ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف رواں سال بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5486 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ منشیات فروشی کے الزام میں 5293 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔۔۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی 2 ہزار کلو چرس، 621 کلو آئس اور 104 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ 410 کلو بھنگ، 50 کلو افیون اور 22 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لی گئی۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...