نور شناخت سپیکر سیریز میں پاکستانی کھانوں اور قومی شناخت پر مکالمہ

نور شناخت سپیکر سیریز میں پاکستانی کھانوں اور قومی شناخت پر مکالمہ

لاہور( سٹاف رپورٹر ) نور شناخت لیڈرشپ پروگرام کے زیرِ اہتمام فاطمہ میموریل ہسپتال میں نور شناخت اسپیکر سیریز کی خصوصی نشست \'\'ہماری کوزین، ہماری شناخت \'\'منعقد ہوئی۔۔۔

، جس میں پاکستانی کھانوں کو محض ذائقے نہیں بلکہ تاریخ، تہذیب، جغرافیہ اور قومی شناخت کے اہم اظہار کے طور پر موضوعِ گفتگو بنایا گیا۔نشست کی نظامت ماہا رحمان، شریک بانی نور فاؤنڈیشن نے کی جبکہ ہادیہ دودھی نے معاونت کی۔ تقریب میں محترمہ شاہیمہ طارق رحمان، چیئرپرسن نورفاطمہ میموریل سسٹم، پروفیسر طیب عباس اور منصور جمال بٹ نے بھی شرکت کی۔ مباحثے میں گوہر بانو قریشی، بانی دی لوف، عمار محسن، شریک بانی ریناز کچنیٹ، سنان طاہر،شریک بانی ڈاٹ کیفے اور سارہ کلیم، برینڈ منیجرپاپ اپ کچن، شامل تھے۔ پینلسٹس نے اپنے ذاتی اور کاروباری سفر کے تجربات بیان کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو فوڈ انٹرپرینیورشپ سے متعلق عملی رہنمائی بھی فراہم کی۔گفتگو میں دسترخوان پر اکٹھے بیٹھ کر اور ہاتھ سے کھانا بھی پاکستانی معاشرتی و ثقافتی شناخت کا حصہ قرار پایا جبکہ برصغیر میں چائے کے بڑھتے استعمال پر برطانوی دور کے اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔مقررین نے بدلتے غذائی رجحانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جین زی میں مغربی کھانوں کی مقبولیت پر سوشل میڈیا اور عالمی رجحانات بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور اس کی وجوہات میں یہ پہلو بھی سامنے آیا کہ نہاری اور پائے جیسے روایتی پاکستانی پکوان وقت اور لاگت کے اعتبار سے زیادہ وسائل چاہتے ہیں جبکہ کئی مغربی طرز کے کھانے نسبتاً کم وقت اور لاگت میں تیار ہو جاتے ہیں۔ بیرونِ ملک پاکستانی ریسٹورنٹس کی جانب سے وسیع تر صارفین تک رسائی کے لیے پاکستانی کھانوں کو بعض اوقات ساؤتھ ایشین کھانوں کے طور پر متعارف کرانے کے کاروباری رجحان پر بھی گفتگو کی گئی۔نشست میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کھانا محض ذائقہ نہیں بلکہ ہماری تاریخ، روایات اور شناخت کا حصہ ہے۔ بدلتے عالمی رجحانات کے درمیان پاکستانی کھانوں اور دسترخوان سے جڑی روایات کو سمجھنا اور انہیں نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری قومی و ثقافتی شناخت کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...