موٹروے:لاپتہ خصوصی بچہ بازیاب

موٹروے:لاپتہ خصوصی بچہ بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ خصوصی بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور ٹول پلازہ کے قریب 5 سے 7 سالہ خصوصی بچہ اکیلا ملا، بچے کے بولنے اور شناخت بتانے سے قاصر ہونے پر پولیس ہیلپ لائن 15 اور متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیاتو تھانہ شیر اکوٹ میں بچے کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے ہی درج ہونے کا انکشاف ہوا ،پولیس ریکارڈ میں موجود تصویر سے بچے کی شناخت سفیان ولد رشید کے نام سے ہوگئی، موٹروے پولیس کی کوششوں سے بچے کے والدین سے رابطہ کیا گیا اور خصوصی بچہ متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...