زیر تعمیر ، زیر بحالی فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایت
فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا:سیکرٹری کو بریفنگ
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع میں صاف پانی کی گھر گھر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 25 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں اور اب تک 392،086 خاندانوں کو صاف پانی ان کی دہلیز پر فراہم کیا گیا-سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار بھون نے منصوبے بارے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 4 اضلاع میں جولائی سے اب تک صاف پانی کی بلاتعطل گھر گھر فراہمی جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کیمطابق واٹر ڈسٹری بیوشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے ۔1553ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے 1638گاڑیوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے ۔صوبہ بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا،تمام فلٹریشن پلانٹس کو ڈیجیٹل کوڈ دیا جائے گا۔سیکر ٹری ہا ؤسنگ نور الامین مینگل کاکہنا تھا کہ زیر تعمیر اور زیر بحالی فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے ،صاف پانی کے منصوبوں میں غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، افسران اہداف کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments