مخالفین احتجاج کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں :ن لیگ
لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا محمد جاوید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین احتجاج کے بجائے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی پر توجہ دیں۔۔۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد کا مقصد سیاسی انتشار کو ہوا دینا تھا تاہم انہیں عوامی پذیرائی کے بجائے ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے باشعور عوام نے ہمیشہ ملک میں استحکام، ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کا ساتھ دیا ہے اور انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments