کپاس کی پکار ایپ کا افتتاح کسان شکایات درج کراسکیں گے
لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشا اللہ بٹ نے کپاس کے کھیتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں اور کسانوں کیلئے تیار کردہ منفرد موبائل ایپ کپاس کی پکار کا افتتاح کر دیا ۔۔۔۔
جسکے ذریعے کھیت مالکان حالاتِ کار اور ضلعی اداروں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکیں گے ۔ ایپ بالخصوص دور دراز علاقوں کے مزدوروں اور خواتین محنت کشوں کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر محنت نے تقریب سے خطاب میں کہا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محنت کشوں کو بااختیار بنانا اور انکے مسائل کے بروقت حل کیلئے مؤثر نظام ضروری ہے ۔کپاس کی پکارایپ مزدوروں، ٹریڈ یونینز اور سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور محنت کشوں کی شکایات کے مؤثر حل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments