ضلعی انتظامیہ دودھ دہی کے نرخنامے پرعملدرآمد میں ناکام
دودھ 220سے 240اوردہی 300روپے کلو تک فروخت،کارروائی کامطالبہ
لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ، سرکاری نرخنامے میں دودھ کی قیمت 170 روپے کلو مقرر ہے لیکن شہر میں 220 سے 240 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ دہی بھی 240 سے 300 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ شہری من مانی قیمتوں سے سخت پریشان ہیں۔ شہرمیں مقررہ نرخ پر دودھ دہی کہیں بھی دستیاب نہیں۔ بیشتر دکاندار اور دودھ فروش مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 سے 240 روپے کلو مل رہا ہے ۔ دہی کی قیمت بھی سرکاری نرخنامے سے زیادہ وصول کی جا رہی ہے ۔ مختلف علاقوں میں دہی 240 سے 300 روپے کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کاکہناہے روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیامیں شامل دودھ دہی کی قیمتوں میں واضح فرق انکے ماہانہ بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ قیمت پر دودھ دہی کی فروخت کو یقینی بنا یاجائے ۔سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments